عمران عباس کی الکا یاگنک کے ساتھ گانا گانے کی ویڈیو وائرل

اداکار عمران عباس نے الکا یاگنک سے دبئی میں ملاقات کی اور ساتھ مل کر مشہور گانا ‘ایسا لگتا ہے’ گایا


ویب ڈیسک March 01, 2022
اداکار کی آواز سن کر مداح داد دیے بغیر نہ رہے (فوٹو، ایکسپریس ٹریبیون)

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عمران عباس نے بالی ووڈ گلوکارہ الکا یاگنک کے ساتھ اپنی آواز کا جادو جگا کر چاہنے والوں کے دل جیت لیے۔

عمران عباس کے مداح ان کی اداکاری کے بعد اب گائیکی کے بھی معترف ہوگئے، اداکار نے اپنی دوست بھارتی گلوکارہ الکا یاگنک کے ہمراہ متحدہ عرب امارت کی ریاست دبئی کے ایک ہوٹل میں گانا گا کر سب کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا۔

اداکار نے الکا یاگنک کے ساتھ دبئی میں ملاقات کی اور ساتھ مل کر مشہور گانا 'ایسا لگتا ہے' گایا۔ عمران نے گانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی تو پرستار داد دیے بغیر نہ رہ سکے۔

چاہنے والوں نے تبصرہ کیا کہ آپ بہت اچھا گاتے ہیں جس پر اداکار نے کئی صارفین کا شکریہ بھی ادا کیا۔

نامور اداکار کا کہنا تھا کہ اس سے بڑھ کر کیا ہوسکتا ہے کہ آپ کا بہترین دوست ڈنر پر ساتھ ہو۔ عمران عباس نے مزید کہا کہ شام کو یادگار بنانے پر بھارتی گلوکارہ کا مشکور ہوں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔