یوکرین کی خاتون صحافی پریس کانفرنس میں برطانوی وزیراعظم کے سامنے رو پڑیں

خاتون صحافی نے بورس جانسن کے سامنے برطانیہ اور نیٹو کو بزدل قرار دیا


ویب ڈیسک March 01, 2022
(فوٹو: اسکرین شارٹ)

یوکرین سے تعلق رکھنے والی خاتون رپورٹر برطانوی وزیراعظم بورس جونسن سے سوال کرنے کے دوران رو پڑیں۔

یوکرینی صحافی ڈاریا کالینیوک نے پولینڈ میں ایک پریس کانفرنس کے دوران برطانوی وزیراعظم بورس جونسن کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ وہ یوکرین کے شہریوں کی ہلاکتوں کو روکنے کے لیے روسی جیٹ طیاروں کی اڑان پر فوری پابندی عائد کریں۔

ڈاریا کالینیوک نے سوال کیا کہ تقریباً 40 میل لمبا ایک فوجی قافلہ یوکرین کے دارالحکومت کے شمال میں ہے اور خدشہ ہے کہ شہر کو راکٹوں کی بوچھاڑ کا سامنا کرنا پڑے گا جو شہریوں کی تباہ کن ہلاکتوں کا باعث بن سکتے ہیں۔

انہوں نے بورس جونسن سے پوچھا کہ آپ ''آپ پولینڈ آ رہے ہیں لیکن آپ کیف کیوں نہیں آرہے، کیونکہ آپ ڈرتے ہو اور نیٹو دفاع پر آمادہ نہیں ہے، نیٹو تیسری عالمی جنگ سے خوفزدہ ہے جو پہلے ہی شروع ہوچکی ہے''۔

دوسری جانب میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ برطانیہ اور نیٹو اتحادی 'آرٹیکل 5' کے تصادم کے خطرے کی وجہ سے نو فلائی زون کو نافذ کرنے سے انکار کر رہے ہیں، جو 30 ممالک کے اتحاد نیٹو کو جوہری ہتھیاروں سے لیس روس کے ساتھ جنگ پر مجبور کر سکتا ہے۔

واضح رہے کہ خاتون صحافی کی ویڈیو سوشل میں پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے جبکہ اسے اب تک صرف ٹوئٹر پر 10 لاکھ سے زائد لوگوں نے اس ویڈیو کو دیکھا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔