
ملتان سلطانز کے بالنگ کوچ مشتاق احمد سے گفتگو کرتے ہوئے محمد رضوان نے بتایا کہ پاکستان سپر لیگ میں میچز کے بعد ڈریسنگ روم میں کئی بار انگلش کرکٹر ڈیوڈ ولی اور آسٹریلوی نژاد ٹم ڈیوڈ نے مجھ سے دین اسلام کے حوالے سے مختلف سوالات کیے جس کا میں نے انہیں جواب دیا۔
محمد رضوان نے کہا کہ ہمیں اپنے دین پر شرمانے کی ضرورت نہیں ہے بلکہ فخر ہونا چاہیے، جب غیر ملکی ہم سے اسلام کے بارے پوچھتے ہیں تو ہمیں سکون ملتا ہے۔ رضوان نے کہا کہ نماز کے دوران پاؤں پر پڑنے والے نشان کے بارے میں بھی ولی نے سوال کیا، نماز ہم پڑھتے ہیں مگر سکون انہیں ملتا ہے۔
انہوں نے شائقین کرکٹ کو اپنے پیغام میں کہا کہ ہمیشہ قومی ٹیم سے جیت کی امید رکھیں، ہمارے بولرز فیلڈرز میدان میں جان مارتے ہیں اس لیے انہیں برا بھلا بولنے سے گریز کریں اور انکا حوصلہ بڑھائیں۔
رضوان کا مزید کہنا تھا کہ جب آپ نمبر 1 بننے کا سوچتے ہیں تو ایک وقت آتا ہے کہ آپ نمبر ون بنتے ہیں۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔