مشیرخارجہ کا افغان سرزمین پر ایف سی اہلکاروں کے قتل پرافغان وزیرخارجہ سے شدید احتجاج

افغانستان کو چاہئے کہ وہ ان دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرے، مشیر خارجہ سرتاج عزیز


ویب ڈیسک February 20, 2014
سرتاج عزیز ان دنوں سارک وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت کیلئےمالدیپ کےدارالحکومت مالی میں موجود ہیں. فوٹو: فائل

مشیرخارجہ سرتاج عزیزنےافغان سرزمین پر ایف سی اہلکاروں کے قتل پر شدید احتجاج کرتے ہوئے افغانستان سے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کامطالبہ کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مالدیپ کے دارالحکومت مالی میں ان دنوں سارک وزرائے خارجہ کا اجلاس ہورہا ہے جہاں مشیرخارجہ سرتاج عزیز نے افغان وزیرخارجہ سے اس دلخراش واقعے پر احتجاج اورپاکستان کے تحفظات سے آگاہ کیا، سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ پاکستان ، افغانستان اورترکی کے درمیان سہہ فریقی کانفرنس میں دونوں ممالک نے اس بات کا اعادہ کیا تھا کہ وہ اپنی سرزمین ایک دوسرے کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے اوراگرکسی کی سرزمین دہشت گردی کے لئے استعمال ہوئی تو وہ ملک دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرے گا لہٰذا افغانستان کو چاہئے کہ وہ ان دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرے جنہوں نے سفاکانہ طریقے سے ایف سی اہلکاروں کو شہید کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں