مسلسل ناکامیوں کے بھنور میں پھنسی بھارتی ٹیم کو ایک اور دھچکا اس وقت لگا جب کپتان مہندرا سنگھ دھونی انجری کے باعث ایشیا کپ کے لئے اعلان کردہ ٹیم سے باہر ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم کپتان دھونی کے بغیر ایشیا کپ میں حصہ لے گی جبکہ ان کی غیر موجودگی میں دائیں ہاتھ سے بلے بازی کرنے والے ویرات کوہلی ٹیم کی قیادت کریں گے، ایونٹ سے دھونی کے باہر ہو جانے کے بعد سلیکشن کمیٹی نے دنیش کارتھک کو وکٹ کیپنگ کی ذمہ داری سونپ دی ہے۔
واضح رہے کہ مہندرا سنگھ دھونی ویلنگٹن ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ کے خلاف انجری کا شکار ہوگئے تھے اور ڈاکٹروں نے انہیں کم از کم 10 دن تک آرام کی تجویز دی تھی۔