سلامتی کونسل نے حوثی باغیوں کو ’’دہشت گرد‘‘ کے طور پر تسلیم کرلیا

سلامتی کونسل کے 11 ممالک نے دہشتگرد قرار دینے کی حمایت کی


ویب ڈیسک March 01, 2022
(فوٹو: الجزیرہ)

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے یمن کے حوثی باغیوں کو ''دہشت گرد'' کے طور پر تسلیم کرلیا۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق سلامتی کونسل نے یمن میں پہلی بار دہشت گرد کے طور پر تسلیم کردہ حوثیوں پر بین الاقوامی اسلحہ سازی کی پابندیوں میں توسیع کردی ہے۔

برطانیہ کی جانب سے سلامتی کونسل کو پیش کردہ مسودہ 15 ارکان میں سے 11 کے ووٹوں کے ساتھ قبول کرلیا گیا جبکہ آئرلینڈ، میکسیکو، برازیل اور ناروے نے غیرجانبداری کا مظاہرہ کیا۔

مسودہ میں یمن میں ایرانی حمایت یافتہ حوثیوں کو پہلی بار اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے ''دہشت گرد'' تنظیم کے طور پر بیان کیا گیا ہے جبکہ زمینی اور سمندری راستے اسلحہ اور فوجی سازو سامان کی اسمگلنگ کو روکنے کی بھی اپیل کی گئی ہے۔

دوسری جانب سلامتی کونسل کے تمام رکن ممالک اس مسودے پر سختی سے عملدرآمد کرنے کے پابند ہونگے۔

واضح رہے کہ سلامتی کونسل کے ممالک نے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے خلاف "دہشت گردانہ حملوں" کی مذمت کرتے ہوئے حملوں کو جلد از جلد بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں