ہتک عزت کیسز کے فیصلے 9 ماہ میں سنانے کا حکم
ہتک عزت کے کیسز کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر کریں، اسلام آباد ہائی کورٹ
RAWALPINDI:
ہتک عزت کے زیر التوا کیسز نمٹانے کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ نے بڑا قدم اٹھاتے ہوئے اسلام آباد سیشن کورٹ کو 9 ماہ میں کیسز ka فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد کے سیشن جج کی جانب سے ہائی کورٹ کو بھیجی رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایک لمبے عرصے سے ہتک عزت سے متعلقہ کیسز زیر التوا ہیں۔
سیشن جج کی رپورٹ پر انسپکشن ٹیم اسلام آباد ہائی کورٹ کے ممبر نے سیشن کورٹس کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہتک عزت سے متعلق آرڈیننس کے تحت کیس کا فیصلہ 9 ماہ میں ہونا ضروری ہے، اگر ضروری ہو تو سیشن کورٹ ہتک عزت کے کیسز کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر کریں اور کیسز کو متعلقہ آرڈیننس کے تحت پرانے کیسز کو قانون کے مطابق نمٹایا جائے۔