حکومت نے معاشی تباہی کے لیے بارودی سرنگیں بچھا دی ہیں شاہد خاقان عباسی
پیٹرول اور بجلی کی قیمت کم ہونے سے مہنگائی اور بڑھے گی، سابق وزیر اعظم
RAWALPINDI:
سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ہے کہ ہماری حکومت نے کوئی بارودی سرنگ نہیں بچھائی تھی جبکہ تحریک انصاف کی حکومت نے ملک میں معیشت کی تباہی کے لیے بارودی سرنگ بچھا دی ہے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ کل وزیر اعظم نے ایک اور تقرر فرمائی تقرر میں وزیر اعظم نے اپنی تمام پالیسیوں کی نفی کی، وزیر اعظم نے کہا حکومت مہنگائی میں کمی کررہی ہے، حقیقت اسکے برعکس ہے۔ پاکستان اضافے قرضے لیکر حکومت کے ان منصوبوں کو پورا کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ 3 سے 4 سو ارب روپے کے مزید قرضے لئے جائیں گے، حکومت قرضے لے گی تو اس کا روپے پر اثر ہوگا اور ہر چیز کی قیمت بڑھ جائے گی، افسوس کی بات ہے حکومت 4 سال میں عوام کو کچھ نہ دے سکی۔
سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ حکومت اپنے آخری دنوں میں عوام کو نام نہاد ریلیف دینے کی کوشش کررہی ہے، اس سے پاکستان کے لئے مزید مشکلات بڑھیں گی کیونکہ حکومت آئندہ دنوں میں پیٹرول پر 12 روپے بڑھا کر کہے گی کہ آئی ایم ایف سے قیمت بڑھانے کا معاہدہ کیا ہے، مہنگائی بڑھے گی ملک پر قرضے بڑھیں گے جس کا بوجھ عوام پر پڑے گا۔
انہوں نے کہا کہ ملک پر مہنگائی سے پڑھنے والے اثرات کی ان حضرات کو پرواہ نہیں ہے، عوام نے فیصلہ کردیا ہے جلد پارلیمان بھی عدم اعتماد پر فیصلہ کردے گی۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے پیکا آرڈیننس پر بھی جھوٹ پر جھوٹ بولا، پیکا پیپلزپارٹی کے دور میں تشکیل پایا تھا ہماری باری میں کمیٹی نے پاس کیا، کالے قوانین حق کی آواز دبانے کے لئے بنائے جاتے ہیں۔