تحریک عدم اعتماد چوہدری برادران کےبغیربھی آجائے گی شاہدخاقان عباسی

فیصلہ چوہدری برادران کوکرنا ہے انہیں عوام کے ساتھ رہنا ہے یا اقتدارمیں،شاہد خاقان عباسی


ویب ڈیسک March 02, 2022
نیب وہ ادارہ ہے جس نے ملک کوسب سے زیادہ نقصان پہنچایا،شاہد خاقان عباسی:فوٹو:فائل

پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما شاہدخاقان عباسی کا کہنا ہے کہ تحریک عدم اعتماد چوہدری برادران کے بغیربھی آجائے گی۔

میڈیا سے گفتگومیں (ن) لیگ کے رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ آج یہ فیصلہ چودھری برادران کوکرنا ہے کہ انہوں نے عوام میں رہنا ہے یا اقتدارمیں۔تحریک عدم اعتماد چوہدری برادران کے بغیربھی آجائے گی۔

شاہدخاقان عباسی کا مزید کہنا تھا کہ نیب کے تماشے 22سال سے بھگت رہے ہیں۔یہ وہ ادارہ ہے جس نے ملک کوسب سے زیادہ نقصان پہنچایا ہے۔نیب نے4 سال میں جھوٹے مقدمے بنائے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں