کراچی حساس اداروں نے تخریب کاری کی کوشش ناکام بناتے ہوئے بارود سے بھری 2 گاڑیاں پکڑ لیں

ماڑی پور سے پکڑی جانے والی گاڑی میں 100 کلو سے زائد بارودی مواد نصب کیا گیا تھا جسے بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ناکارہ بنادیا


ویب ڈیسک February 20, 2014
حساس اداروں نے ماڑی پور سے گرفتار کئے گئے دہشتگردوں کی نشاندہی پر اسٹیل ٹاؤن کے ایک مکان میں چھاپہ مار کر مزید 4 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا۔ فوٹو: فائل

حساس اداے اور سی آئی ڈی نے ماڑی پور اور اسٹیل ٹاؤن کے علاقوں میں مشترکہ کارروائی کرکے بارودی مواد سے بھری 2 گاڑی قبضے میں لے کر خودکش بمبار سمیت 6 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق حساس اداروں نے خفیہ اطلاع پر پہلی کارروائی کے دوران ماڑی پور کی مشرف کالونی کے ایک مکان میں چھاپہ مار کر بارود سے بھری گاڑی قبضے میں لے لی، گاڑی میں 100 کلو سے زائد بارودی مواد نصب کیا گیا تھا جسے بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ناکارہ بنادیا جبکہ کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے 2 دہشت گردوں کو بھی گرفتار کیا گیا جن کی نشاندہی پر حساس اداروں نے اسٹیل ٹاؤن کے ایک مکان پر چھاپہ مارا اور 50 کلو بارودی مواد سے بھری گاڑی کو قبضے میں لے کر 14 سالہ خودکش بمبار سمیت 4 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا جنہیں تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گرد ماڑی پر سے پکڑی جانے والی بارودی گاڑی سے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو کالعدم تنظیم کے خلاف بیانات دینے پر نشانہ بنانا چاہتے تھے جبکہ سی آئی ڈی حکام کے مطابق دہشت گرد بلاول بھٹو زرداری کو نہیں بلکہ ایس ایچ او شفیق تنولی کو نشانہ بنانا چاہتے تھے تاہم حساس اداروں نے بروقت کارروائی کرکے ان کے مذموم عزائم کو ناکام بنادیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |