اوگرا نے گیس کی اوسط قیمت میں 1637فیصد تک اضافےکی منظوری دے دی

وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد اوگرا نوٹی فیکشن جاری کرے گی


ویب ڈیسک March 02, 2022
وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد اوگرا نوٹی فیکشن جاری کرے گی . فوٹو : فائل

ANKARA: اوگرا نے گیس کی اوسط قیمت میں 16.37فیصد تک اضافےکی منظوری دے دی ہے۔

اوگرا نے گیس مہنگی کرنے کا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوادیا، اوگرا کی سفارشات پر فیصلہ وفاقی حکومت کرے گی، وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد اوگرا نوٹی فکیشن جاری کرے گی۔

اوگرا نے سوئی ناردرن کیلئے گیس اوسط 16.37فیصد مہنگی کرنے اور سوئی سدرن کیلئے گیس اوسط 6.35 فیصد مہنگی کرنے کی منظوری دی۔

سوئی ناردرن کیلئے گیس کے نرخ 94 روپے فی ایم ایم بی یو بڑھانے کی منظوری دی گئی اور سوئی سدرن کیلئے گیس کے نرخ 50 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو بڑھانے کی منظوری دی۔

اوگرا کے مطابق سوئی کمپنیوں نے 2021-22 کیلئے درخواستیں جمع کرائی تھیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں