ایف بی آرکی کارکردگی کی وجہ سے عوام کوریلیف دینے کےقابل ہوئےوزیراعظم

یف بی آر کے ریونیو میں 28.5 فیصد اضافہ ہوا جبکہ ماہانہ اضافہ 30 فیصد سے زیادہ ہے،وزیراعظم عمران خان


ویب ڈیسک March 02, 2022
نادرا نے نئے رجسٹریشن سینڑکھول کررسائی کوبڑھایا ہے،وزیراعظم:فوٹو:فائل

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ایف بی آرکی کارکردگی کی وجہ سے پٹرول،ڈیزل اوربجلی پرسبسڈی دینے کے قابل ہوئے۔

وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹ میں کہا کہ ایف بی آرکی کارکردگی کی وجہ سے پٹرول،ڈیزل اوربجلی پرسبسڈی دینے اورعوام کوریلیف دینے کے قابل ہوئے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ ایف بی آر نے فروری کے ریونیو 441 ارب کے ہدف کو کامیابی سے حاصل کر لیا ہے۔ایف بی آر کے ریونیو میں 28.5 فیصد اضافہ ہوا جبکہ ماہانہ اضافہ 30 فیصد سے زیادہ ہے۔



وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ نادرا نے شہریوں کی سہولت کے لیے88 نئے رجسٹریشن مراکز کھول کر اپنی رسائی کو بڑھایا ہے۔نئے مراکز ان تحصیلوں میں کھولے گئے جہاں پہلے کوئی نادرا سینٹر موجود نہیں تھا۔

بلوچستان میں 13، سندھ میں 23 اور کے پی کے میں 16 نئے نادرا مراکز کھولے گئے۔

گلگت بلتستان میں 11، پنجاب میں 11، آزاد کشمیر میں 12 اور اسلام آباد اور راولپنڈی میں ایک ایک نیا سینٹر کھولا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |