آسٹریلیا کے وزیراعظم کورونا کا شکارہوگئے

آسٹریلیوی وزیراعظم کے ساتھ کام کرنے والے سینئروزیرمیں بھی کورونا کی تصدیق ہوئی ہے

آسٹریلیا کے وزیراعظم قرنطینہ سے سرکاری فرائض انجام دیں گے:فوٹو:فائل

آسٹریلیا کے وزیراعظم اسکاٹ موریسن کورونا میں مبتلا ہوگئے ہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق آسٹریلیا کے وزیراعظم اسکاٹ موریسن میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔ آسٹریلیوی وزیراعظم نے خود کو سڈنی میں اپنی سرکاری رہائش گاہ میں قرنطینہ کرلیا ہے۔


آسٹریلیوی وزیراعظم نے بیان میں کہا کہ قرنطینہ سے اپنے سرکاری فرائض انجام دوں گا۔یوکرین کی صورتحال اورآسٹریلیا کے مشرقی ساحلی علاقوں میں سیلاب کےحوالے سے آسٹریلیا اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گا۔

آسٹریلیوی وزیراعظم کے ساتھ کام کرنے والے سینئروزیرمیں بھی کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔
Load Next Story