پہلی دفعہ غریب آدمی کو ریلیف دیا آئل اور چینی کی قیمت کو بھی کم ہونا چاہیے شیخ رشید

اپوزیشن ناکام ہے اور عدم اعتماد کے فیصلہ میں ابھی فاصلہ ہے، شیخ رشید


ویب ڈیسک March 02, 2022
اپوزیشن ناکام ہے اور عدم اعتماد کے فیصلہ میں ابھی فاصلہ ہے، شٰیخ رشید (فوٹو : فائل)

وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پہلی دفعہ غریب آدمی کو ریلیف دیا اب آئل اور چینی کی قیمت کو بھی کم ہونا چاہیے.

نیشنل انسٹیٹیوٹ آف فائر اینڈ ٹیکنالوجی اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پاکستان عمران خان کی قیادت میں غیر جانبدار خارجہ پالیسی کے طرف گامزن ہے، ہمیں کوشش کرنی چاہئے کہ ہم اپنے آپ کو مزید منظم کریں، پہلی دفعہ ملک کے غریب آدمی کو ریلیف دیا، اب آئل اور چینی کی قیمت کو بھی کم ہونا چاہیے، جب غریب آدمی کو ریلیف ملتا ہے تو سب اس کے مخالف باتیں کرتے ہیں۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اپوزیشن ناکام ہے اور عدم اعتماد کے فیصلہ میں ابھی فاصلہ ہے، عدم اعتماد کوئی آسان کام نہیں اس سے ملک کی بنیادیں ہل جاتی ہیں، بلاول والا مارچ اپنا ہی مارچ ہے اس کی خیر ہے، 23 مارچ کے لانگ مارچ پر اپوزیشن کو سوچنا ہوگا، 23 مارچ کو جے 17سی کے 25 جہازوں کا فلائنگ پاسٹ ہوگا اور 22اور23کو تاریخی پریڈ ہوگی ،اپوزیشن کو مارچ کے فیصلے پر غور کرنا چاہیے۔

تقریب کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ ہم نے سول ڈیفنس کی کارکردگی 8 اکتوبر کے زلزلے، اوجڑی کیمپ اور 1965 کی جنگ میں بھی دیکھی، خواہش ہے کہ سول دیفنس نوجوانوں کو کالجز میں ٹریننگ دیں ، چاروں صوبائی دارالحکومت میں تعارفی پروگرامز کیئے جائیں، کوئی بھی آفت دروازہ کھٹکھٹا کے نہیں آتی، ہمیں جنگی، قدرتی آفات اور دیگر چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیا رہنا چاہیے، سول ڈیفنس کی فارن ٹریننگ کا بھی بند و بست کیا جائے اور اس کے افسران کو جدید ٹیکنالوجی سے ہمکنار کروانے کہ ضرورت ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں