پاکستان اورآسٹریلیا سیریز کے لئے’بینوقادر ٹرافی‘ کی رونمائی

ٹرافی کودونوں ممالک کے کرکٹ لیجنڈز کی مناسبت سے ’بینوقادرٹرافی‘ کا نام دیا گیا ہے


Sports Reporter March 02, 2022
بابراعظم اورپیٹ کمنزنے پنڈی اسٹیڈیم میں ٹرافی کی رونمائی کی :فوٹو:ایکسپریس

پاکستان اورآسٹریلیا سیریز کے لئے ٹرافی کی رونمائی پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوئی۔ٹرافی کودونوں ممالک کے کرکٹ لیجنڈز کی مناسبت سے 'بینوقادرٹرافی' کا نام دیا گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم اورآسٹریلیوی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز نے ٹرافی کی رونمائی کی اورٹرافی کے ساتھ تصاویربنوائیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) اورکرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے مشترکہ طورپرمتعارف کرائی گئی ٹرافی کودونوں ملکوں کے لیجنڈ لیگ اسپنرز عبدالقادر اوررچی بینوسے منسوب کیا گیا ہے جس کا مقصد آسٹریلیا کے 24 سال بعد دورہ پاکستان کا جشن منانا ہے۔

مستقبل میں بھی دونوں ٹیموں کے درمیان ہر ٹیسٹ سیریز کے اختتام پرفاتح سائیڈ کو اسی ٹائٹل کی ٹرافی دی جائے گی۔

تین میچز پرمشتمل ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ 4 سے 8 مارچ تک راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان کے مشہورلیگ اسپنرعبدالقادر نے آسٹریلیا کیخلاف 11 ٹیسٹ میچز میں 45 وکٹیں حاصل کی تھیں۔ اس دوران انہوں نے سال 1982 اور 1988 میں کھیلے گئے دو تین ٹیسٹ میچزکی سیریز میں 33 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

رچی بینوکی قیادت میں آسٹریلیا نے1959 پاکستان کا پہلا مکمل دورہ کیا تھا۔مہمان ٹیم نے یہ سیریز 2-0 سے جیتی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں