95 سالہ ملکہ برطانیہ نے کورونا کو شکست دیدی

ملکہ برطانیہ نے 20 فروری کو کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر خود کو قرنطینہ کرلیا تھا


ویب ڈیسک March 02, 2022
ملکہ برطانیہ نے معمول کی سرگرمیوں میں حصہ لینا شروع کردیا، فوٹو: فائل

ملکہ برطانیہ ایلزبتھ دوم کا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا جس کے بعد انھوں نے معمول کی سرگرمیوں میں حصہ لینا شروع کردیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق 20 فروری کو ملکہ برطانیہ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس پر 95 سالہ ملکہ نے خود کو شاہی محل میں قرنطینہ کرلیا تھا۔

شاہی محل سے جاری بیان میں بتایا گیا تھا کہ ملکہ برطانیہ کو کورونا کے معمولی نوعیت کی علامتیں ہیں اور ماہر معالجین کی ایک ٹیم ہر وقت ملکہ برطانیہ کی نگہداشت کے لیے موجود ہے۔

یہ خبر پڑھیں : ملکہ برطانیہ نے ملک کے آئندہ بادشاہ اور ملکہ کے ناموں کا اعلان کردیا

اس دوران ملکہ برطانیہ کے ساتھ طے شدہ اہم ملاقاتوں اور سرکاری تقریبات کو منسوخ کردیا گیا تھا۔ شاہی محل نے ملکہ برطانیہ کی صحت کے حوالے سے لمحہ بہ لمحہ اپ ڈیٹ سے بھی انکار کردیا تھا۔

یہ خبر بھی پڑھیں : ملکہ برطانیہ کا تیار کردہ ٹماٹو کیچپ اور براؤن سُاس مارکیٹ میں دستیاب

تاہم اب شہزادہ چارلس کے مطابق دس دن قرنطینہ میں رہنے کے بعد ملکہ برطانیہ کا کورونا ٹیسٹ دوبارہ کرایا گیا جو منفی آیا اور ان کی صحت بھی کافی بہتر ہے۔ ملکہ برطانیہ نے معمول کی سرگرمیوں میں حصہ لینا شروع کردیا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں