اسلام آباد سمیت خیبرپختون خوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ اور اس کی زیر زمین گہرائی 175 کلو میٹر تھی، زلزلہ پیما مرکز

زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ اور اس کی زیر زمین گہرائی 175 کلو میٹر تھی، زلزلہ پیما مرکز . فوٹو:فائل

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت خیبرپختون خوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبرپختون خوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹراسکیل پر 5 اعشاریہ صفر ریکارڈ کی گئی، زلزلہ اس قدر شدید تھا کہ لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، اور وہ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں، دکانوں، مکانوں اور دفاتر سے باہر کھلے میدانوں کی جانب نکل آئے۔

زلزلہ پیما مرکز نے بتایا کہ زلزلہ اسلام آباد سمیت پشاور، سوات، کالام، باجوڑ ، مالاکنڈ ڈویژن، شانگلہ، تخت بھائی، ضلع خیبر اور چترال میں محسوس کئے گئے، زلزلے کا مرکز افغانستان میں کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا، اور اس کی زیر زمین گہرائی 175کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔
Load Next Story