تیسری عالمی جنگ ایٹمی اور زیادہ تباہ کن ہوگی روسی وزیر خارجہ

مغربی ممالک کی جانب سے عائد کی جانے والی پابندیوں کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہیں، سرگئی لاوروف


ویب ڈیسک March 02, 2022
مغربی ممالک کی پابندیوں کا سامنا کرنے کو تیار ہیں، روسی وزیر خارجہ (فوٹو: فائل)

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے خبردار کیا ہے کہ اگر تیسری عالمی جنگ ہوئی تو وہ ایٹمی ہتھیاروں سے لڑی جائے گی اور زیادہ تباہ کن ہوگی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے کونسل کے اجلاس سے ریکارڈ شدہ ویڈیو خطاب میں متنبہ کیا کہ تیسری عالمی جنگ چِھڑ سکتی ہے۔

روسی وزیر خارجہ نے سرگئی لاوروف یوکرین کی جانب سے ممکنہ طور پر ایٹمی ہتھیاروں کے استعمال پر کہا اگر تھرڈ ورلڈ وار ہوتی ہے تو وہ ایٹمی جنگ ہوگی اور سب کے لیے تباہ کن ثابت ہوگی۔

یہ خبر پڑھیں : آسٹریلیا کا یوکرین کو 50 ملین ڈالر مالیت کے اسلحے کی فراہمی کا اعلان

آسٹریلیا کی جانب سے یوکرین کو ایٹمی ہتھیاروں کی فراہمی کے اعلان پر سرگئی لاوروف نے دھمکی دی کہ اگر یوکرین نے جوہری ہتھیار حاصل کیے تو اسے حقیقی معنوں میں خطرے کا سامنا کرنا پڑے گا۔

یہ خبر بھی پڑھیں : امریکا کا اقوام متحدہ سے روس کی رکنیت ختم کرنے کا مطالبہ

روسی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ مغربی ممالک کی جانب سے عائد کی جانے والی پابندیوں کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہیں تاہم امید ہے کہ روسی ایتھلیٹس، کھلاڑیوں، صحافیوں اور نمائندوں کو نشانہ نہیں بنایا جائے گا۔

وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے یوکرین میں حملے کا دفاع کیا اور فوجی جارحیت کو خصوصی ملٹری آپریشن قرار دیتے ہوئے کہا کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے الزامات بے بنیاد ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : جنگ میں اب تک 5700روسی فوجی ہلاک ہوئے، یوکرین

واضح رہے کہ روس کے یوکرین پر حملوں کا ساتواں روز ہے جس پر مغربی ممالک نے صدر پوٹن سمیت روسی بینکوں، کمپنیوں، تاجروں اور اداروں پابندیاں عائد کرچکی ہیں جب کہ روسی افواج دوسرے بڑے شہر خارکیف میں داخل ہوچکی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں