مسجد میں رقص کا معاملہ صبا قمر اور بلال سعید کی بریت کی درخواست مسترد

جوڈیشل مجسٹریٹ ثروت بتول نے ملزمان کی مقدمے سے بریت کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنایا

جوڈیشل مجسٹریٹ ثروت بتول نے ملزمان کی مقدمے سے بریت کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنایا . فوٹو : فائل

مسجد وزیر خان میں شوٹنگ اور مسجد کا تقدس پامال کرنے کے کیس عدالت نے ملزمہ صبا قمر اور ملزم بلال سعید کی بریت کی درخواست مسترد کردی۔

ضلع کچہری لاہور میں صباقمر اور بلال سعید کی مسجد وزیر خان میں رقص کرنے کے کیس میں دائر بریت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے ملزمہ صبا قمر اور ملزم بلال سعید کی بریت کی درخواست مسترد کردی۔

جوڈیشل مجسٹریٹ ثروت بتول نے ملزمان کی مقدمے سے بریت کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنایا، عدالت نے عبوری فیصلے میں ملزمان کی بریت کی درخواستیں مسترد کیں۔


کیس کا پس منظر

اگست 2020 میں سوشل میڈیا پر صبا قمر اور بلال سعید کے گانے کی ریکارڈنگ کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں لاہور کی تاریخی مسجد وزیر خان کے تقدس کو پامال کیا گیا تھا۔

ویڈیو پر سماجی اور مذہبی حلقوں سمیت سوشل میڈیا پر اس کی بھرپور مذمت کی گئی تھی۔ مسجد وزیر خان کے تقدس کی پامالی کرنے پر اداکارہ اور گلوکار کے خلاف لاہور کے اکبری تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

 
Load Next Story