اپوزیشن پیٹرول اور بجلی کی قیمتیں کم ہونے پر سیخ پا ہے فواد چوہدری

اپوزیشن کو اصل دکھ اگلی باری نہ ملنے کا ہے، وزیراطلاعات


March 02, 2022
اپوزیشن کو اصل دکھ اگلی باری نہ ملنے کا ہے، وزیراطلاعات ۔ فوٹو:فائل

وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ حیران کن طور پر اپوزیشن والے پیٹرول اور بجلی کی قیمتیں کم ہونے پر سیخ پا ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ حیران کن بات ہے کہ اپوزیشن اور ان کے میڈیا میں ہمنوا پٹرول اور بجلی کی قیمتیں کم ہونے پر سیخ پا ہیں۔



فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ عالمی منڈی میں قیمتوں میں اضافے کے باوجود پاکستان میں مہنگائی نیچے جارہی ہے یہ ہمارے لئے پریشانی کے بجائے اطمینان کا باعث ہونا چاہیے، لیکن اپوزیشن کو اصل دکھ اگلی باری نہ ملنے کا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں