امریکی صدر کی زبان پھسل گئی کملا ہیئرس کے دلچسپ ری ایکشن کی ویڈیو وائرل
اسٹیٹ آف دا یونین سے خطاب میں امریکی صدر نے یوکرینی عوام کو ایرانی کہہ دیا
ISLAMABAD:
79 سالہ امریکی صدر جوبائیڈن کی براہ راست تقریر کے دوران زبان پھسل گئی اور وہ یوکرینی عوام کو ایرانی کہہ بیٹھے جس پر عقب میں بیٹھیں نائب صدر کملا ہیئرس دلچسپ انداز سے چونک گئیں۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسٹیٹ آف دا یونین سے پُرجوش خطاب کے دوران امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا کہ پوٹن ٹینکوں پر یوکرین کے دارالحکومت کیف کا تو چکر لگا سکتے ہیں لیکن ایرانی عوام کے دل نہیں جیت سکتے۔
صدر جوبائیڈن دراصل یوکرینی عوام کہنا چاہتے تھے لیکن ان کی زبان پھسل گئی اور تقریر کے دوران یوکرینی عوام کو ایرانی عوام کہہ دیا جس پر قریب بیٹھیں نائب صدر کملا ہیئرس بھی چونک گئیں۔
جوبائیڈن کے بے دھیانی میں یوکرینی عوام کی جگہ ایرانی عوام بول دینے اور اس پر کملا ہیئرس کا دلچسپ ردعمل سوشل میڈیا صارفین کی نظروں سے اوجھل نہ رہ سکا اور جنگل میں آگ کی طرح ویڈیوز وائرل ہوگئیں۔
یہ خبر بھی پڑھیں : صدرپوٹن کو یوکرین پرحملے کی قیمت چکانا پڑے گی، امریکی صدر
سوشل میڈیا صارفین نے ان ویڈیوز پر پُرمزاح میمز بھی بنائیں اور دلچسپ تبصروں کا سلسلہ بھی جاری رہا۔
واضح رہے کہ 79 سالہ جوبائیڈن اکثر تقریر کے دوران الفاظ بھول جاتے ہیں یا روانی میں غلطی کرجاتے ہیں۔