وزیراعظم کے معاون خصوصی یار محمد رند نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

میں صرف نوٹیفکیشن کی حد تک معاون خصوصی تھا، مجھے کوئی اختیار حاصل نہیں تھا، یار محمد رند


ویب ڈیسک March 02, 2022
میں صرف نوٹیفکیشن کی حد تک معاون خصوصی تھا، مجھے کوئی اختیار حاصل نہیں تھا، یار محمد رند۔ فوٹو:فائل

ISLAMABAD: وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی یار محمد رند نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی یار محمد رند نے عہدے سے استعفی دے دیا ہے، سردار یار محمد رند وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قدرتی وسائل بلوچستان تھے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: یار محمد رند وزیراعظم کے معاون خصوصی مقرر

اپنے استعفے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے یار محمد رند کا کہنا تھا کہ دو دن پہلے اپنا استعفیٰ وزیر اعظم کو بھجوا دیا تھا، یہ میرا حتمی فیصلہ ہے، میں صرف نوٹیفکیشن کی حد تک معاون خصوصی تھا، مجھے کوئی اختیار حاصل نہیں تھا، مجھے بلوچستان پر کسی بھی اجلاس میں بلانے کی زحمت نہیں کی گئی، وفاقی وزراء نے بھی کبھی بلوچستان پر ہونے والے کسی اجلاس کے لیے کبھی رابطہ نہیں کیا۔

واضح رہے کہ 23 مارچ 2019 کو وزیراعظم عمران خان نے سردار یار محمد رند کی معاون خصوصی تعیناتی کی منظوری دی تھی، انہیں بلوچستان سے متعلق وزارت آبی وسائل اور وزارت پٹرولیم کے معاملات دیکھنے کی ذمہ داری دی گئی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔