حسن علی 14 اپریل کو انگلش کاؤنٹی میں ڈیبیو کریں گے

میرے لیے اعزاز ہے کہ جس کاؤنٹی سے وسیم اکرم کھیلا کرتے تھے اب وہاں میں بھی کھیلوں گا، حسن علی

فاسٹ بولر حسن علی کا لنکا شائر کاؤنٹی سے معاہدہ طے پاگیا (فوٹو، فائل)

ISLAMABAD:
قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی کا لنکا شائر کاؤنٹی سے معاہدہ طے پاگیا، وہ 14 اپریل کو انگلش کاؤنٹی میں ڈیبیو کریں گے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق حسن علی کا انگلش کاؤنٹی میں چھے میچز کے لیے لنکا شائر کاؤنٹی سے معاہدہ طے پایا ہے، وہ یکم اپریل کو اولڈ ٹریفورڈ پہنچیں گے جہاں وہ 14 اپریل کو کینٹ کے خلاف میچ سے اپنے انگش کاونٹی کا ڈیبیو کریں گے۔


فاسٹ بولر 19 مئی کو اپنا آخری میچ ایسکس کے خلاف کھیلیں گے، انہوں نے اس لیگ کا حصہ بننے پر خوشی کا اظہار کیا۔

حسن علی نے لنکا شائر سے معاہدے کے حوالے سے کہا کہ میرے لیے اعزاز ہے کہ جس کاؤنٹی سے وسیم اکرم کھیلا کرتے تھے اب وہاں میں بھی کھیلوں گا، انگلش کاؤنٹی میں اپنے استقبال کے لیے پرجوش ہوں۔

خیال رہے کہ پاکستان کے علاوہ دنیا بھر سے نامور کھلاڑی انگلش کاؤنٹی کھیل چکے ہیں۔ ماضی میں وسیم اکرم، شاہد آفری، عبدالرزاق، عمر اکمل اور شرجیل خان سمیت دیگر کئی کھلاڑی اس انگلش کرکٹ لیگ کا حصہ رہے۔
Load Next Story