لاہورمیں خواجہ سرا کا طالب علم کو برہنہ کرکے تشدد ویڈیو بھی بنائی

خواجہ سرا نے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر نوجوان سے اس کا موبائل اور موٹرسائیکل چھین لی


ویب ڈیسک March 02, 2022
ایف آئی آر میں کہا گیا کہ طالبعلم کی خواجہ سرا سے دوستی سوشل میڈیا پر ہوئی—فائل فوٹو: اے ایف پی

لاہور: لاہور میں طالبعلم کو خواجہ سرا سے دوستی کرنی مہنگی پڑ گئی، خواجہ سرا نے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر نوجوان سے اس کا موبائل اور موٹرسائیکل چھین لی اور برہنہ کرکے تشدد کرکے ویڈیو بھی بنا ڈالی۔

واقعہ سے متعلق تھانہ جوہر ٹاؤن میں درج مقدمے کی ایف آئی آر میں کہا گیا کہ طالبعلم کی خواجہ سرا سے دوستی سوشل میڈیا پر ہوئی اور خواجہ سرا نے اسے اللہ ہو گول چکر پر ملنے کو بلایا تھا۔

ایف آئی آر کے مطابق خواجہ سرا نے اپنے دیگر 4 خواجہ سراؤں ساتھیوں کے ساتھ مل کر نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنایا اور برہنہ کرکے ویڈیوز بھی بنائی۔

پولیس کے مطابق خواجہ سرا نے موبائل اور موٹرسائیکل بھی چھین لی جبکہ ویڈیو بنا کر گھر سے پیسے منگوانے پر مجبور کرتے رہے اور پیسے نہ ملنے پر فرار ہو گئے۔

پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید کارروائی شروع کر دی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں