تیل کمپنیوں اورریفائنریز نے پرائسنگ میکنزم پر تحفظات کا اظہار کردیا
اجلاس میں سیکریٹری پیٹرولیم نے پرائسنگ میکنزم کے حوالے سے ڈرافٹ تیار کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے
کراچی:
پیٹرولیم پرائسنگ ایشوز کے معاملے پر تیل کمپنیوں اورریفائنریز نے پرائسنگ میکنزم پر تحفظات کا اظہار کردیا۔
چئرمین اوگرا مسرورخان کی زیر صدارت پٹرولیم پرائسنگ ایشوز پر اجلاس ختم ہوا جس میں سیکریٹری پٹرولیم، تیل کمپنیوں اور ریفائنریوں کے حکام نے شرکت کی۔
اجلاس میں سیکریٹری پیٹرولیم نے پرائسنگ میکنزم کے حوالے سے ڈرافٹ تیار کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی اور کہا کہ تمام شراکت داروں سے ڈرافٹ کا تبادلہ کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت خود بوجھ برداشت کرے گی لیکن انڈسٹری پر بوجھ نہیں جانے دیاجائے گا، انڈسٹری کو ہر ممکن مالی وسائل فراہم کئے جائیں گے۔
اس ضمن میں چیئرمین اوگرا نے کہا کہ آئل انڈسٹری شارٹیجز اور پینک بائینگ جیسے حساس الفاظ استعمال نہ کرے۔
علاوہ ازیں فریقین نے اس حوالے سے آئندہ بھی مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔