گلگت بلتستان عبوری صوبے کا ڈرافٹ مکمل جلد اسمبلی میں پیش کریں گے خالد خورشید

آئینی پیکج پر وفاق سمیت اپوزیشن پارٹیز ساتھ کھڑی ہے ایسا کام نہیں کریں گے جس سے مسئلہ کشیمر متاثر ہو، وزیراعلیٰ جی بی


ویب ڈیسک March 02, 2022
انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے 23 مارچ تک گلگت بلتستان عبوری صوبہ تکمیل تک پہنچ جائے—فائل فوٹو

ISLAMABAD: وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان عبوری صوبہ کا ڈرافٹ مکمل ہوچکا ہے، بہت جلد وفاقی وزرات قانون اور وزارت خزانہ سے مشاورت کے بعد ڈرافٹ گلگت بلتستان اسمبلی میں پیش کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے 23 مارچ تک گلگت بلتستان عبوری صوبہ تکمیل تک پہنچ جائے، ایسا کوئی اقدام نہیں چاہتے جس سے مسئلہ کشمیر پر پاکستان کا موقف سبوتاژ ہوجائے۔

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید خان نے اسپیکر و وزرا کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان عبوری صوبہ کے قیام پر تیزی سے کام ہورہا ہے اور عبوری صوبہ پر جلد گلگت بلتستان اسمبلی سے متفقہ قرارداد پاس کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ آئینی پیکج پر وفاق سمیت پوری گلگت بلتستان کی اپوزیشن پارٹیز ساتھ کھڑی ہیں ایسا اقدام نہیں کریں گے جس سے مسئلہ کشیمر متاثر ہو، مسئلہ کشمیر کی حساسیت کو سامنے رکھ فیصلہ کر قانون سازی کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایسا کوئی اقدام نہیں چاہتے مسلہ کشمیر پر پاکستان کا مؤقف کمزور ہوجائے، دبئی ایکسپو میں گلگت بلتستان میں سرمایہ کاری بارے اربوں روپے کے ایم او یوز سائن ہوئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |