دنیا کی مہنگی ترین گاڑیوں سے لدا جہاز سمندر میں ڈوب گیا

عملے کے 22 ارکان کو بچالیا گیا


ویب ڈیسک March 02, 2022
(فوٹو: رائٹرز)

لاہور: دنیا کی مہنگی ترین چار ہزار گاڑیوں سے لدا مال بردار بحری جہاز بحراوقیانوس میں ڈوب گیا۔

برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جہاز پر موجود عملے کے 22 ارکان کو پرتگال کی بحریہ نے بحفاظت نکال لیا تاہم آگ لگنے کی وجوہات کا علم نہیں ہوسکا۔

فلیسیٹی ایس نامی مال بردار بحری جہاز ہزاروں قیمتی گاڑیاں جرمنی سے امریکا لے جارہا تھا جس میں گزشتہ دنوں آگ لگ گئی تھی جبکہ ہزاروں قیمتی گاڑیوں کی مالیت تقریبا 27 ارب پاکستانی روپے جو تقریبا 155 ملین امریکی ڈالر بنتے ہیں۔

ان چار ہزار گاڑیوں میں زیادہ تر لگژری کارز تھیں۔ ان میں پورشے اور بینٹلے جیسی مہنگی ترین گاڑیاں بھی شامل تھیں جن کی انفرادی قیمت ہی 70 ہزار برطانوی پاؤنڈ تک ہوتی ہے۔

مزید پڑھئیں: لگژری گاڑیوں سے لدے بحری جہاز میں آگ لگ گئی

لگژری کاریں بنانے والی بینٹلے کمپنی کے مطابق جہاز پر اُن کی 189 نئی گاڑیاں موجود تھیں جبکہ پورشے کمپنی نے کہا ہے کہ ڈوبنے والے جہاز پر ان کی 1100 گاڑیاں لدی ہوئی تھیں۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق والکس ویگن کمپنی نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ان گاڑیوں کی انشورنس کی مالیت 116 ملین برطانوی پاؤنڈ بنے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |