چین بھی تائیوان پر جلد حملہ کرنے والا ہے ٹرمپ

امریکی رہنما نااہل ہیں، یقیناً چین حملہ کرنے جا رہا ہے، یہ ان کا وقت ہے، ٹرمپ

[فائل-فوٹو]

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ چین بھی تائیوان پر حملہ کر دے گا اور انہیں لگتا ہے کہ یہ جلدی ہوگا۔

امریکی نشریاتی ادارے فاکس بزنس کی میزبان ماریا بارٹیرومو کے ساتھ ایک انٹرویو کے دوران پوچھے جانے پر کہ حملہ جلدی کیونکر ہوگا ٹرمپ کا کہنا تھا کہ کیونکہ وہ (چین) دیکھا رہا ہے کہ امریکی پالیسیاں احمقانہ ہیں، امریکی رہنما نااہل ہیں، یقیناً چین حملہ کرنے جا رہا ہے، یہ ان کا وقت ہے۔


دوسری جانب چین نے یوکرین پر روس کے حملے کی مبہم حمایت کی ہے جس نے تائیوان پر ممکنہ حملے کے خدشات کو مزید تقویت دی ہے، جس طرح روس مخصوص یوکرینی خطوں کیلئے لڑرہا ہے، اسی طرح چین بھی بیجنگ پر اپنی خودمختاری کا دعویٰ کرتا ہے۔

واضح رہے کہ ٹرمپ، جنھیں اپنے دورِ صدارت میں روسی صدر ولادیمیر پوٹن کے ساتھ بہت زیادہ ملنساری سے پیش آنے کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنایا جاتا تھا، وہیں چین کے ساتھ ان کے تعلقات میں اتار چڑھاؤ آتا رہا۔ ٹرمپ کی حکومت کے آخری سال میں امریکہ اور چین کے تعلقات مزید نچلی سطح پر پہنچ گئے تھے جب ٹرمپ انتظامیہ نے چین کو کورونا وائرس وبائی مرض کا ذمہ دار ٹھہرایا تھا۔
Load Next Story