ایف آئی اے نے راولپنڈی میں چائلڈ پورنوگرافی میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا

ایف آئی اے سائبر کرائم کے تکنیکی ماہرین نے ملزم سے بچوں کی قابل اعتراض تصاویر و ویڈیوز برآمد کیں


ویب ڈیسک March 02, 2022
ملزم چائلڈ پورنوگرافی کے مختلف واٹس ایپ گروپس کا بھی ممبر تھا (فوٹو، ایکسپریس)

ISLAMABAD: وفاقی تحقیقاتی ادارے(ایف آئی اے) کی سائبر کرائم ونگ نے چائلڈ پورنوگرافی اور بچوں کی قابل اعتراض ویڈیوز و تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے میں ملوث ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم سیل راولپنڈی کو بچوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے متحرک ادارے نیشنل سینٹر فار مسنگ اینڈ ایکسپلائٹ چلڈرن کی انتظامیہ نے چائلڈ پورنوگرافی میں ملوث ملزم سے متعلق شکایات سے آگاہ کیا تھا جس پر انکوائری کرتے ہوئے ایف آئی اے ٹیم نے کارروائی کی اور ملزم کو گرفتار کیا۔

ایف آئی اے نے پارک لین راولپنڈی کینٹ کے رہائشی ملزم وقااللہ عثمانی کا سراغ لگایا اور انکشافات کی روشنی میں اس کے گھر چھاپہ مار کر الیکڑانک ڈیوائس برآمد کرکے تحویل میں میں لے لی۔

ایف آئی اے سائبر کرائم کے تکنیکی ماہرین نے ڈیوائس کا تجزیہ کیا تو بچوں کی قابل اعتراض تصاویر و ویڈیوز برآمد ہوئیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ ملزم چائلڈ پورنوگرافی کے مختلف واٹس ایپ گروپوں کا بھی ممبر ہے اور چائلڈ پورنوگرافی کا مواد آن لائن گوگل ڈرائیو پر محفوظ کرنے کے ساتھ ساتھ آن لائن اپلوڈ بھی کرتا تھا۔

ملزم کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے جس سے مزید انکشافات کی بھی توقع ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں