آسٹریلوی بولنگ کنسلٹنٹ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

سابق کرکٹر کو آئسولیٹ کردیا گیا


ویب ڈیسک March 02, 2022
(فوٹو: کرکٹ آسٹریلیا)

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے بولنگ کنسلٹنٹ فواد احمد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے بولنگ کنسلٹنٹ فواد احمد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے جس کے بعد انہیں آئسولیٹ کردیا گیا۔

آسٹریلیا کے بولنگ کنسلٹنٹ پی ایس ایل میں شرکت کے بعد پیر کو اسلام آباد پہنچے تھے۔

بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ فواد احمد کو فی الحال ان میں معمولی علامات سامنے آئی ہیں جبکہ انہیں 5 روز تک قرنطینہ میں رہنا ہوگا جس کے بعد کوویڈ-19 ٹیسٹ رپورٹ منفی آنے پر ہی آسٹریلوی اسکواڈ کو جوائن کرسکیں گے۔

واضح رہے کہ آسٹریلوی اسکواڈ میں شامل تمام ارکان کے بھی باقاعدگی سے کورونا ٹیسٹ کیے جارہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں