تھر کول پلانٹ میں دھماکے سے 5 افراد زخمی

پلانٹ کے 330 میگاواٹ یونٹ 1 کے کول کنویئر یونٹ میں دھماکا شام 5 بجے ہوا، اعلامیہ


ویب ڈیسک March 03, 2022
کمپنی کے مطابق حادثے سے تفصیلات بھی شیئر کی جائیں گی—فوٹو: بشکریہ ایس ای سی ایم ایس

کراچی: تھر میں اینگرو پاورجن تھر لمیٹڈ (ای پی ٹی ایل) کے کول پاور پلانٹ میں دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 5 افراد کے زخمی ہوگئے ہیں۔

سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اینگرو نے ایک اعلامیہ جاری کیا جس میں کہا گیا کہ پلانٹ کے 330 میگاواٹ یونٹ 1 کے کول کنویئر یونٹ میں دھماکا شام 5 بجے ہوا۔

کمپنی نے مزید تفصیل بتائے بغیر کہا کہ 5 افراد متاثر ہوئے۔ تاہم انہوں نے کہا کہ انہیں ضروری طبی امداد فراہم کی جارہی ہے ۔



کمپنی کے مطابق فوری طور پر حفاظتی اور ہنگامی رسپانس ٹیموں کو فعال کر دیا گیا، اس وقت ہماری اولین ترجیح لوگوں کی حفاظت ہے اور ہم انہیں تمام ضروری مدد فراہم کررہے ہیں۔

اینگرو نے اپنے بیان میں کہا کہ ابتدائی اطلاعات سے معلوم ہوا ہے کہ دھماکا کنویئر بیلٹ سسٹم میں ہوا جو پاور پلانٹ میں کوئلہ فراہم کرتا ہے۔ اعلامیے کے مطابق یہ بتانا ضروری ہے کہ پاور پلانٹ شیڈول کے مطابق بند تھا جبکہ ایک ایک یونٹ پہلے ہی سے غیر فعال تھا اور ایک اور دورا یونٹ فعال تھا۔

کمپنی نے کہا کہ وہ حفاظتی وجوہات کی بنا پر آپریشنل یونٹ کو بند کر رہی ہے جبکہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ مزید تفصیلات اس وقت شیئر کی جائیں گی جب اضافی معلومات دستیاب ہوں گی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔