یوکرین جنگ میں اب تک کتنے روسی فوجی ہلاک ہوئے ماسکو نے تعداد بتادی

یوکرین کے محاذ پر لڑنے والے فوجیوں میں کوئی بھی زبردستی بھرتی کیا گیا اہلکار یا کیڈٹ نہیں ہے، روس

[فائل-فوٹو]

کراچی:

روس نے یوکرین جنگ میں اپنے 498 فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے۔


روس کی سرکاری نیوز ایجنسی RIA نے وزارت دفاع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یوکرین پر حملے کے دوران روس کے 498 فوجی ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ 1597 زخمی ہوئے ہیں۔




روسی وزارت دفاع کے نمائندے میجر جنرل ایگور کوناشینکوف نے کہا کہ ہلاک ہونے والے روسی فوجیوں کے اہلخانہ کو ہر ممکن امداد فراہم کی جاچکی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ یوکرین کے محاذ پر لڑنے والے فوجیوں میں سے کوئی بھی زبردستی بھرتی کیا گیا اہلکار یا کیڈٹ نہیں ہے۔

کوناشیکنوف نے عالمی میڈیا پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جنگ میں روس کے نقصانات کے بارے میں بہت سے باتیں پھیلائی جارہی ہیں جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔
Load Next Story