اقوام متحدہ میں روس کیخلاف  قرارداد منظور

پاکستان،بھارت اورایران سمیت 35 ممالک نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا


ویب ڈیسک March 03, 2022
روس اورشام سمیت 5 ممالک نے قرارداد کی مخالفت کی:فوٹو:انٹرنیٹ

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے یوکرین پرروس کے حملے کے خلاف قرارداد منظورکرلی۔

یوکرین پرروس کے حملے کے بعد اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا ہنگامی اجلاس 39 بعد پہلی بارطلب کیا گیا تھا۔

جنرل اسمبلی اجلاس میں اقوام متحدہ کے 193 ارکان میں سے 141 نے روسی حملے کیخلاف ووٹ دے کرقرارد داد منظورکی۔پاکستان، بھارت اورایران سمیت 35 ممالک نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔

روس کیخلاف قرارداد کی مخالفت کرنے والے 5 ممالک میں روس،شام،شمالی کوریا اور بیلاروس شامل ہیں۔

قرارداد میں روس سے فوری طورپرجنگ بندی اوریوکرین سے فوج واپس بلانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

جنرل اسمبلی کی قراردادوں پرعمل درآمد لازمی نہیں ہوتا لیکن ان کی سیاسی اہمیت ہوتی ہے۔

روس نے 24 فروری کو یوکرین پر حملہ کیا تھا۔حملے کے بعد امریکا، برطانیہ اور یورپ نے روس پر مالی پابندیاں عائد کر دی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں