بھارت کی طلباکویرغمال بنانے کےروسی دعویٰ کی تردید
یوکرینی حکام بھارتی طلبا کوجنگ زدہ علاقوں میں جانے پرمجبورکررہے ہیں، روسی وزارت دفاع
بھارت نے یوکرین میں بھارتی طلبا کویرغمال بنانے کا روسی دعویٰ مسترد کردیا ہے۔
بھارتی دفترخارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارتی طلبا کویوکرینی حکام کی جانب سے یرغمال بنانے اورانہیں شورش زدہ علاقوں میں بھیجنے کی اطلاعات درست نہیں ہیں۔
روسی وزارت دفاع نے بیان میں دعویٰ کیا تھا کہ یوکرین کےحکام نے خارکیف میں بھارتی طلبا کویرغمال بنا رکھا ہے اورانہیں یوکرین سے نکلنے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔
روسی وزارت دفاع کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی طلبا کے بڑے گروپ کویوکرین اورپولینڈ کی سرحد سے جانے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے بلکہ انہیں ایسے علاقوں میں جانے کے لئے زبردستی مجبورکیا جارہا ہے جہاں لڑائی جاری ہے۔روسی فوجی بھارتی طلبا کوبحفاظت نکالنے کے لئے ہرقسم کا اقدام کرنے کوتیارہیں۔