راولپنڈی میں بارش پاکستان اورآسٹریلیا کی ٹیموں کا پریکٹس سیشن منسوخ

پہلے ٹیسٹ سے قبل دونوں ٹیموں کا یہ آخری پریکٹس سیشن تھا


Sports Reporter March 03, 2022
تین میچز پرمشتمل ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ 4 سے 8 مارچ تک راولپنڈی میں کھیلا جائے گا:فوٹو:فائل

راولپنڈی میں بارش کے باعث پاکستان اورآسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کا پریکٹس سیشن منسوخ کردیا گیا۔

راولپنڈی میں صبح سے جاری بارش کے باعث پاکستان اورآسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کا شیڈول پریکٹس سیشن منسوخ کردیا گیا۔دونوں ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ سیریز شروع ہونے سے قبل یہ آخری پریکٹس سیشن تھا۔

مزید پڑھیں: پاکستان اورآسٹریلیا سیریز کے لئے'بینوقادر ٹرافی' کی رونمائی

تین میچز پرمشتمل ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ 4 سے 8 مارچ تک راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔آسٹریلین ٹیم دورہ پاکستان کے دوران 3 ٹیسٹ، 3 ون ڈے اور ایک ٹی 20 میچ کھیلے گی۔آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم 24 سال بعد پاکستان کے دورے پر ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں