اسلام آباد سے سعودی عرب منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

ایک کلوگرام ہیروئن سامان میں موجود کٹنگ بورڈ میں چھپائی گئی تھی


ویب ڈیسک March 03, 2022
ملزم کوگرفتارکرکے انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا::فوٹو:ایکسپریس

ISLAMABAD: اینٹی نارکوٹکس فورس(اے این ایف) اوراے ایس ایف نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے نیواسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے منشیات سعودی عرب اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔

اے این ایف حکام کے مطابق پی آئی اے کی پرواز سے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض جانے والے مسافر عادل خان کے سامان کی اسکینگ کی گئی تو حکام نے اسے مشکوک قراردیا۔

سامان کوکھول کرچیک کیا گیا تو کٹنگ بورڈ کے اندرچھپائی گئی ایک کلو گرام ہیروئن برآمد ہوئے۔کوہاٹ سے تعلق رکھنے والے ملزم عادل خان کوگرفتارکرکے انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں