الیکشن کمیشن کا انتخابی ضابطہ اخلاق آرڈیننس پر تحفظات کا اظہار

ضابطہ اخلاق کی تیاری اور ردوبدل حکومت کا نہیں الیکشن کمیشن کا اختیار ہے، وزارت پارلیمانی امور کو خط


ویب ڈیسک March 03, 2022
ضابطہ اخلاق کی تیاری اور ردوبدل حکومت کا نہیں الیکشن کمیشن کا اختیار ہے، وزارت پارلیمانی امور کو خط

DUBAI: حکومت کی جانب سے انتخابی ضابطہ اخلاق پر جاری کردہ آرڈیننس کے خلاف الیکشن کمیشن نے تحفظات کا اظہار کردیا۔

الیکشن کمیشن نے وزارت پارلیمانی امور کو خط لکھ کر آرڈیننس پر اپنے تحفظات سے آگاہ کیا ہے۔ کمیشن نے وزارت پارلیمانی امور کو وفاقی حکومت کے ساتھ معاملہ اٹھانے کی درخواست کردی۔

الیکشن کمیشن نے اپنے مراسلے میں کہا کہ وفاقی حکومت الیکشنز ایکٹ ترمیمی آرڈیننس کے ذریعہ کی جانے والی ترمیم پر ازسرنو غور کرے، ضابطہ اخلاق کی تیاری اور ردوبدل الیکشن کمیشن کا اختیار ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |