وزیر آباد میں زمیندار نے کمسن بچوں کو تشدد کا نشانہ بنادیا

چئیرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے زمیندار کے خلاف قانونی کارروائی کےلیے اقدامات شروع کردیے


ویب ڈیسک March 03, 2022
چئیرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے زمیندار کے خلاف قانونی کارروائی کےلیے اقدامات شروع کردیے فوٹو:فائل

KARACHI/LAHORE: اسپیشل کوآرڈینیٹر وزیراعلی اور چئیرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے وزیر آباد میں زمیندار کی جانب سے بچوں پر تشدد کے واقعے کا نوٹس لے لیا۔

سارہ احمد نے چائلڈ پروٹیکشن بیورو سیالکوٹ کی ٹیم کو متاثرہ بچوں اور ان کے لواحقین سے رابطہ کرنے کی ہدایت کردی۔

چیئرپرسن سارہ احمد نے کہا کہ وزیر آباد میں زمیندار نے کمسن بچوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور ناک سے لکیریں بھی نکلواتا رہا، بچوں پر تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، تشدد کا نشانہ بنانے والے زمیندار کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی، کمسن بچوں کو انصاف فراہم کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |