یوکرین سے 1250 پاکستانی شہریوں کا انخلا مکمل ہوگیاپاکستانی سفارتخانہ

یوکرین سے نکلنے والوں میں طلبہ، پاکستانی شہری اور سفارتی عملے کے خاندان شامل ہیں، یوکرین میں پاکستانی سفارتخانہ


ویب ڈیسک March 03, 2022
یوکرین میں 4000 پاکستانی شہری اور3000پاکستانی طلبا مقیم تھے،پاکستانی سفارتخانہ:فوٹو:فائل

یوکرین میں پاکستانی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ یوکرین سے 1250پاکستانیوں کا انخلا مکمل ہوگیا ہے۔

یوکرین میں پاکستانی سفارتخانے کے ٹوئٹراکاؤنٹ سے جاری تفصیل کے مطابق یوکرین سے 1250 پاکستانی شہریوں کا انخلا مکمل ہوگیا ہے۔ ان میں طلبہ، پاکستانی شہری اور سفارتی عملے کے خاندان شامل ہیں۔



سفارتخانے کے مطابق 6 افراد یوکرین-ہنگری کی سرحد کی جانب بڑھ رہے ہیں جبکہ 19 افراد یوکرین-رومینیا کی سرحد پر موجود ہیں۔ر چار افراد پولینڈ کی سرحد کی طرف گامزن ہیں۔

سفارتخانے نے مزید بتایا کہ یوکرین میں 4000 پاکستانی شہری اور3000پاکستانی طلبا مقیم تھے۔ اکثرپاکستانیوں نے سفارتخانے کی ہدایت پر24 فروری سے قبل یوکرین چھوڑدیا تھا۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق یوکرین میں پاکستان کے سفارتخانے کا کہنا ہے کہ خارخیوسے تمام پاکستانیوں کا انخلا مکمل کرلیا گیا ہے جبکہ ترنوپل میں طلبہ کو رہائش اورٹرانسپورٹ فراہم کردی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |