وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا کا سرکاری ملازمین کیلئے بڑا اعلان

وزیراعلیٰ محمود خان کی ہدایت پر سرکاری ملازمین کو یہ پیکج دیا جارہا ہے، تیمور سلیم جھگڑا


ویب ڈیسک March 03, 2022
وزیراعلیٰ محمود خان کی ہدایت پر سرکاری ملازمین کو یہ پیکج دیا جارہا ہے، تیمور سلیم جھگڑا ۔ فوٹو : فائل

ISLAMABAD: وزیر خزانہ نے وفاق کی طرز پر صوبے کے سرکاری ملازمین کیلئے 15فیصد ڈسپیریٹی ریڈکشن الاؤنس کا اعلان کردیا۔

تیمور سلیم جھگڑا نے کہا کہ وزیراعلیٰ محمود خان کی ہدایت پر سرکاری ملازمین کو یہ پیکج دیا جارہا ہے،الاؤنس ان سرکاری ملازمین کی تنخواہوں پر لاگو ہوگا جو پہلے سے اس طرح کا کوئی الاؤنس نہیں لے رہے۔

وزیر خزانہ نےکہا کہ محکمہ فنانس اس پر جلد سے جلد فائل ورک مکمل کرکے وزیراعلیٰ کے پاس منظوری کیلئے بھیجیں گے، تمام یونینز کا شکریہ کہ انہوں نے بات چیت کا راستہ اپنایا۔

تیمور جھگڑا نے کہا کہ ہماری حکومت نے پچھلے سال بھی تنخواہوں 37 فیصد کا ریکارڈ اضافہ کیا تھا، سرکاری ملازمین اور ان کی نمائندہ یونینز کا پنشن اصلاحات کی حمایت پر تہہ دل سے مشکور ہوں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں