شائننگ انڈیا کا نعرہ اب ماضی کی داستان بن گیاوال اسٹریٹ

سست معاشی ترقی اور سیاسی جمود کی وجہ سے لوگ ملکی صورتحال سے غیر مطمئن ہیں


Monitoring Desk September 12, 2012
سست معاشی ترقی اور سیاسی جمود کی وجہ سے لوگ ملکی صورتحال سے غیر مطمئن ہیں۔ فوٹو: فائل

امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق چمکتا ہوا بھارت (شائننگ انڈیا) کا نعرہ اب ماضی کی داستان بن گیا ہے۔

صرف 13فیصد بھارتی پاکستان کو مثبت انداز میں لیتے ہیں تاہم دونوں ممالک میں دوطرفہ تعلقات کی طرف بہتری اقدام سے اس رائے میں تبدیلی کاامکان ہے۔ پاکستان کو ناپسند کرنے کے باوجود کم از کم بھارت میں رائے عامہ اس امر کی حامی ہے کہ پاکستان سے تعلقات بہتر ہوں۔ نجی ٹی وی کے مطابق وال اسٹریٹ جرنل نے امریکا میں قائم پیو ریسرچ سینٹر کی طرف سے کیے گئے سروے کے حوالے سے کہاکہ بھارت کی معاشی نمو یقینی طور پر کبھی بلندی کی طرف گامزن تھی لیکن اب ایسا نہیں، اور' شائننگ انڈیا' (India Shining) کا نعرہ اب ماضی کی داستان بن چکا ہے۔

بھارتی بہت زیادہ مایوسی کا شکار ہیں اور خاص کر ملک کی معاشی کار کردگی کے متعلق ان میں انتہائی پریشانی پائی جاتی ہے۔ رواں سروے میں45 فی صد بھارتی آئندہ بارہ ماہ میں ملکی معاشی ترقی کے متعلق پْر امید ہیں جب کہ گذشتہ برس یہ تعداد 60 فیصد تھی۔یہ نئی رائے عامہ سب سے کم سطح پرہے۔ اس کے مقابلے میں دنیا کی دو دیگر اہم ابھرتی ہوئی مارکیٹوں برازیل اورچین کاموازنہ کریں تو80 فیصد کو یقین ہے انکی معیشت اگلے سال بہتر ہوگی۔

بھارت کی سست معاشی ترقی اور سیاسی جمود کی وجہ سے لوگ ملکی صورتحال سے غیرمطمئن ہیں،اقتصادی مستقبل کے بارے میں بھی تیزی سے اداسی پھیل گئی اور لوگ اپنے بچوں کے معاشی مستقبل کے متعلق پریشان دکھائی دیتے ہیں۔سروے میں 70فی صد افراد پاکستان سے تعلقات کی بہتری کے حامی تھے۔ چین کیلیے بھی بھارت میں محبت کے والہانہ جذبات نہیں پائے جاتے، صرف23فیصد بھارتی چین سے گرم جوش تعلقات کے حامی ہیں۔ اخبار کے مطابق یہ سروے4ہزار بالغ افراد کی رائے پر مبنی تھا جس کا انعقاد رواں برس مارچ اپریل میں کیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں