مسلم لیگ ن نے پیکا کی منسوخی کے لئے قومی اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی

قرارداد کی منظوری کے نتیجے میں پیکا ترمیمی آرڈیننس منسوخ ہوجائے گا


ویب ڈیسک March 03, 2022
قرارداد کی منظوری کے نتیجے میں پیکا ترمیمی آرڈیننس منسوخ ہوجائے گا

ISLAMABAD: پاکستان مسلم لیگ (ن) نے پیکا ترمیمی آرڈیننس کی منسوخی کے لئے عملی قدم اٹھاتے ہوئے قومی اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے قومی اسمبلی رولز 2007 کی شق 170 دو کے تحت اسپیکر قومی اسمبلی کے نام قرارداد جمع کرائی۔ قرارداد ایوان میں رائے شماری کے لئے پیش کی جائے گی اور منظوری کے بعد پیکا ترمیمی آرڈیننس منسوخ ہوجائے گا، کیونکہ رول170 دو کے تحت قرارداد قومی اسمبلی منظور کرلے تو آرڈیننس منسوخ ہوجاتا ہے۔

مریم اورنگزیب کی قرارداد میں کہا گیا کہ "پریونشن آف الیکٹرانک کرائمز (ترمیمی) آرڈیننس 2022 " کو نامنظور کرتی ہوں، قاعدہ170 دو کے تحت پیکاترمیمی آرڈیننس کی منسوخی کے لئے قرارداد ایوان میں پیش کی جائے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف کی ہدایت پر یہ قرارداد جمع کرائی گئی ہے۔ صحافتی تنظیموں کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے وفد کو ملاقات میں شہبازشریف نے پیکاآرڈیننس کی منسوخی کے لئے قرارداد لانے کی یقین دہانی کرائی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |