پاکستان آکر محبتیں سمیٹنااورپرستاروں سے ملنا چاہتا ہوںگووندا

آج میں جو بھی ہوں اس میں گھر والوں دوستوں اور پرستاروں کی بھی بہت دعائیں شامل ہیں،بالی ووڈ اداکار


Showbiz Reporter February 21, 2014
آج میں جو بھی ہوں اس میں گھر والوں دوستوں اور پرستاروں کی بھی بہت دعائیں شامل ہیں،بالی ووڈ اداکار۔ فوٹو: فائل

بھارتی اداکار گووندا نے کہا ہے کہ پاکستان آکر اپنے پرستاروں سے ملنا چاہتا ہوں اور ان سے محبتیں سمیٹنا چاہتا ہوں۔

مجھے اپنے پرستاروں سے بے پناہ محبت ہے کیونکہ آج میں جو بھی ہوں اس میں گھر والوں دوستوں اور پرستاروں کی بھی بہت دعائیں شامل ہیں ۔یہ بات انھوں نے بھارتی فلم رائٹر ڈائریکٹر و ایشین آرٹ کونسل کے بھارتی صدرخالد اعظمی سے گفتگوکرتے ہوئی کہی۔اس موقع پرخالد اعظمی نے کہا کہ آپ کی یہ خواہش جلد پوری کروں گاتاکہ آپ اپنے پرستاروں سے مل سکیںایشین آرٹ کونسل کے چیئرمین اسلم محمود دہلوی کا کہناہے کہ گووندا کے لیے ایشین آرٹ کونسل رنگارنگ پروگرام منعقد کریگی جو ان کی زندگی کا یادگار پروگرام ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں