یاسر شاہ فٹنس مسائل کا شکار ہیں بابراعظم
کنگروز کے خلاف پہلا ٹیسٹ میچ 4 مارچ سے شروع ہوگا
PESHAWAR:
آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے آغاز سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے انکشاف کیا ہے کہ لیگ اسپنر یاسر شاہ تاحال مکمل فٹ نہیں ہیں انہیں ابھی بھی فٹنس مسائل کا سامنا ہے۔
میڈیا سے ورچوئل پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا کہ لیگ اسپنر یاسر شاہ آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں کلیدی کردار ادا کرینگے تاہم وہ مکمل فٹ نہیں ہیں اور انکی انجری بھی مکمل صحیح نہیں ہوئی ہے۔
بابراعظم نے کہا کہ یاسر شاہ ریزرو کھلاڑی کی حثیت سے اسکواڈ کا حصہ ہیں لیکن گزشتہ دو ماہ سے انہوں نے کوئی میچ نہیں کھیلا ہے جس کے لیے وہ کافی محنت کررہے ہیں۔
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے مزید کہا کہ یاسر شاہ کسی بھی ٹیم کے خلاف پاکستان کا اہم ہتھیار ہیں اور ہم ہوم سیریز میں آسٹریلیا کے خلاف انہیں بھرپور طریقے سے استعمال کرنا چاہتے ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین تاریخی ٹیسٹ سیریز کا آغاز کل (بروز جمعرات) سے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگا۔