بلوچستان دھماکے کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانے میں درج

دھماکے میں ڈی ایس پی سمیت تین افراد جاں بحق جبکہ 24زخمی ہوئے تھے

(فوٹو فائل)

بلوچستان کے دارالحکومت میں گزشتہ روز ہونے والے دھماکے کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کرلیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کوئٹہ فاطمہ جناح روڈ پر گزشتہ روز ہونے والے دھماکے کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانے میں قتل، اقدامِ قتل دہشت گردی سمیت دیگر دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق فاطمہ جناح روڈ پر ہونے والے دھماکے میں ڈی ایس پی سمیت تین افراد جاں بحق جبکہ 24زخمی ہوئے تھے۔


مزید پڑھیں: کوئٹہ میں دھماکا؛ ڈی ایس پی سمیت 3 افراد جاں بحق اور 25 زخمی

ڈی آئی جی فدا حسین نے بتایا تھا کہ دھماکے میں تقریباً 2 کلو گرام بارودی مواد استعمال کیا گیا، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے تمام زاویوں سے واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

شہید ہونےو الے ڈی ایس پی اجمل سدوزئی نے حال ہی میں تربیتی کورس مکمل کرنے کے بعد فورس میں شمولیت اختیار کی تھی، دھماکے کے وقت وہ اپنے دوست کے ساتھ ایک دکان میں بیٹھے تھے۔ دھماکے کی شدت کے باعث قریبی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا تھا۔
Load Next Story