بالی ووڈ اداکار رندیپ ہودا شوٹنگ کے دوران زخمی

رندیپ کو ممبئی کے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اداکار کے گھٹنے کی سرجری ہوئی


ویب ڈیسک March 03, 2022
بالی ووڈ اداکار کو اسپتال سے جلد ڈسچارج کردیا جائے گا (فوٹو، فائل)

بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار رندیپ ہودا اپنی نئی آنے والی سیریز 'انسپکٹر اوینش' کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ اداکار رندیپ کو زخمی ہونے پر ممبئی شہر کے کوکیبلابین دھیروبھائی امبانی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کے گھٹنے کی سرجری کی۔

رندیپ ہودا یکم مارچ کو انسپکٹر اوینش سیریز کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوئے جس کے فوراً بعد انہیں اسپتال لایا گیا جہاں گزشتہ روز اداکار کے گھٹنے کا آپریشن ہوا۔

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اداکار کو جلد ہی اسپتال سے ڈس چارج کردیا جائے گا۔ بھارتی فلم انڈسٹری کے ذرایع نے بتایا کہ رندیپ کے اسی گھٹنے کی سرجری ہوئی جسے ماضی میں رادھے فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہونے پر آپریٹ کیا گیا تھا۔

خیال رہے کہ سیریز میں رندیپ ہودا انسپکٹر اوینش کا کردار بنھا رہے ہیں جس میں وہ بھارتی ریاست اترپریش میں جرائم کے خاتمے کے لیے سرگرم نظر آئیں گے۔ علاوہ ازیں نیٹ فلکس ڈرامہ سیریز 'کیٹ' بھی رندیپ کے آنے والے پراجیکٹ کا حصہ ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔