لندن کا سب سے مہنگا گھرجہاں ہرکوئی نہیں رہ سکتا

اس گھرمیں ایک سال رہائش اختیار کرنے کی قیمت 7لاکھ 80ہزار پاؤنڈ ہے


Net News February 21, 2014
اس گھرمیں ایک سال رہائش اختیار کرنے کی قیمت 7لاکھ 80ہزار پاؤنڈ ہے۔ فوٹو : فائل

خوبصورت اور بڑے گھر کی خواہش تو ہر کسی کی ہوتی ہے اور کئی لوگ تو اپنی اس خواہش کو حقیقت میں تبدیل کرنے کے لیے ساری عمر لگادیتے ہیں۔

اسی خواہش کو مد نظر رکھتے ہوئے ایک عالیشان گھربنایا گیا ہے ، جس کا صرف ایک بیڈ روم لندن کے ایک اوسطاًگھر سے بڑا ہے لیکن اس میں رہائش اختیار کرنا ہر کسی کے بس کی بات نہیں۔



ذرا دل سنبھالیے گا کیونکہ اس گھرمیں ایک سال رہائش اختیار کرنے کی قیمت 7لاکھ 80ہزار پاونڈ ہے یہی وجہ ہے کہ اس گھر کو لندن کا مہنگا ترین کرائے کا گھر قرار دیا جارہا ہے۔5بیڈ روم،فیملی کچن اور وسیع گارڈن پر مشتمل یہ گھر8346اسکوائر فٹ کے رقبے میں واقع ہے اور دیکھنا اب یہ ہے کہ کون خوش قسمت اس خوبصورت اور دیدہ زیب مکان کا مکین بنتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |