افغانستان سے چلغوزوں اور ماربل کی درآمد پر عائدریگولیٹری ڈیوٹی میں چھوٹ

مونگ پھلی و دیگر زمینی گری میوہ جات پر ریگولیٹری ڈیوی کم کرکے 10 فیصد کردی گئی، نوٹی فکیشن

نوٹی فکیشن 30 جون 2022 تک موثر اور نافذ العمل رہے گا—فائل فوٹو

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے افغانستان سے چلغوزوں اور ماربل کی درآمد پر عائد ریگولیٹری ڈیوٹی میں چھوٹ دے دی۔

اس حوالے سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق مونگ پھلی و دیگر زمینی گری میوہ جات پر ریگولیٹری ڈیوی کم کرکے 10 فیصد کردی گئی ہے۔


نوٹی فکیشن میں بتایا گیا کہ افغانستان سے چلغوزوں اور ماربل کی درآمد پر عائد ریگولیٹری ڈیوٹی کی چھوٹ دیدی گئی ہے جبکہ افغانستان سے مونگ پھلی سمیت دیگر زمینی گردی دار میوں کی درآمد پر ریگولیٹری ڈیوٹی کی شرح20 فیصد سے کم کرکے10 فیصد کردی ہے ۔

نوٹی فکیشن 30 جون 2022 تک موثر اور نافذ العمل رہے گا۔
Load Next Story