متحدہ عرب امارات میں ملازمین کیلئے رمضان المبارک کے اوقات کار جاری

یو اے ای حکومت کا کہنا ہے کہ ماہِ رمضان کے دوران ملازمین ہفتے میں 4 دن صبح 9 سے دوپہر 2 بجے تک کام کریں گے


ویب ڈیسک March 03, 2022
یو اے ای میں جمعے کے دن صبح 9 سے دن 2 بجے تک کے اوقات مختص کیے گئے ہیں(فوٹو، فائل)

متحدہ عرب امارات(یو اے ای) میں پبلک سیکٹر کے ملازمین کے لیے ماہِ صیام کے اوقات کار جاری ہوگئے۔

عرب خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امارات میں وفاقی حکومت کے ماتحت عوامی شعبے میں سرکاری ملازمین کے اوقات کار رمضان المبارک کی مناسبت سے کم کیے گئے ہیں۔

یو اے ای حکومت کا کہنا ہے ماہ رمضان کے دوران ملازمین ہفتے میں 4 دن صبح 9 سے دوپہر 2 بجے تک کام کریں گے جبکہ جمعے کے دن صبح 9 سے دن 2 بجے تک کے اوقات مختص کیے گئے۔

اماراتی وزارت افرادی قوت کی جانب سے جلد نجی شعبے کے ورکرز کیلئے بھی نئے اوقات کار جاری کیے جائیں گے۔

ادھر ماہرین فلکیات نے بتایا ہے کہ عرب ریاستوں سمیت دیگر ممالک میں رمضان کے بابرکت مہینے کا آغاز ممکنہ طور پر 2 اپریل سے ہوگا اور اختتام یکم مئی تک متوقع ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں