پاکستان میں شعبان المعظم کا چاند نظر نہیں آیا مرکزی رویت ہلال کمیٹی

شب برات 19 مارچ کو ہفتے کے روز منائی جائے گی


ویب ڈیسک March 03, 2022
(فائل فوٹو)

MIAMI: مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان میں شعبان المعظم کا چاند نظر نہیں آیا۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس وزارت مذہبی امور اسلام آباد میں منعقد ہوا جب کہ زونل کمیٹیوں کے اجلاس پشاور، لاہور، کراچی اور کوئٹہ میں ہوئے، ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع ابر آلود رہنے کے باعث ملک میں کسی جگہ سے چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی۔

وزارت کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پاکستان میں شعبان المعّظم کا چاند نظر نہیں آیا جس کے بعد پاکستان میں یکم شعبان 5 مارچ (بروز ہفتہ) جبکہ شب برأت 19 مارچ کو منائی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں